جہلم

حکومت پنجاب کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مقررہ سیل پوائنٹ کے علاوہ کسی بھی مقام پر قربانی جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل ممانعت ہوگی۔اسی سلسلہ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ضلع بھر کی حدود میں 25 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی دفعہ144 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

عید الضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کوقربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے مقرر کردہ سیل پوائنٹ استعمال کرنے ہدایات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جبکہ عوام الناس کی سہولت کے لئے عیدا لضحیٰ کو موقع پرضلع بھر میں پہلے سے ہی قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے 6 سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔

مقررہ پوائنٹس پر لائیو سٹاک کا عملہ تعینات ہوگا جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کار فرائض سرانجام دینگے ۔ منڈیوں میں لائے جانے والے تمام جانوروں کی سکریننگ کی جائے گی جبکہ میڈیکل سہولیات بھی موقع پر دستیاب ہوں گی۔تمام سیل پوائنٹس پر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی مقررہ ٹیمیں فروخت کیلئے لائے جانیوالے جانوروں کو ضروری علاج معالجہ کی فراہمی کے ساتھ کانگو اور کسی بھی دوسری بیماری سے بچا ؤ کیلئے ضروری اقدامات بھی کریں گی جبکہ مقررہ سیل پوائنٹس پر روشنی، ٹینٹ، بیوپاریوں، خریداروں او ر جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی جیسی سہولیات دستیاب ہوںگی۔

ڈپٹی کمشنرنے عوام الناس سے ان سہولیات سے فائدہ حاصل کرنے اورحکومتی ہدایات کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button