جہلم

عید قربان کی آمد آمد،جہلم میں مویشی منڈی سج گئی، جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جہلم: عید قربان کی آمد آمدجی ٹی روڈ پرمویشی منڈی سج گئی، مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں خریدار جانور خریدنے کی بجائے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھنے پر مجبور ،بیو پاری بھی پر یشان ،بڑ ھتی ہوئی مہنگائی لو گوں کو سنت ابرا ہیمی ادا کر نے سے بھی محرو م کر نے لگی۔

تفصیلات کے مطا بق عید قر با ن کے نزدیک آتے ہی جہلم جی ٹی روڈ پر منڈ ی میں رونقیں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں درجنوں کی تعداد میں بیو پاری بکر ے ،دنبے لیکرجوق در جوق پہنچ گئے ہیں منڈ ی میں جا نو ر خر ید نے کے لئے آ نیوا لے گا ہکوں نے صحافیوں کو بتا یا کہ گزشتہ سا ل50ہزار رو پے میں بکنے وا لے بیل یا گا ئے 50ہزا ر تک مل جا تے تھے اب اسی وزن کا جانور 70سے80ہزار کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ بکروں اور دنبوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ ہو گیا ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے سنت ابرا ہیمی کو ادا کر نا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے اور گا ہک صرف حسرت بھر ی نگا ہوں سے جا نو ر کو دیکھ کر آہیں بھر تے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

دوسری طرف بیو پاری حضرات کا کہنا ہے کہ پہلے کسا ن وا فر تعداد میں جا نور پا لتے تھے اب مہنگا ئی کے باعث ان کا چارہ پو را کر نا مشکل ہو گیا ہے اور دیگر اخرا جا ت بھی بڑھ گئے ہیں جس کیو جہ سے لا ئیو سٹا ک کے شعبے میں کسا نوں کی دلچسپی کم ہو گی ہے اور جا نو ر نایا ب ہو نے کے باعث مہنگے فروخت کر نے پر مجبور ہیں بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی نے اس بار ہزا روں افراد کو سنت ابراہیمی پوری کر نے سے نہ صرف محرو م کر دینا ہے بلکہ اس صورتحا ل سے ملک میں لا ئیو سٹاک کے شعبے میں مز ید ما یوسی پھیلے گی اور ملک کی معیشت میں اہم کر دار ادا کر نے وا لے اس شعبے میں کمزوری سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو نگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button