سوہاوہ اور جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار

0

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر تھانہ صدر اور تھانہ سوہاوہ پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سید حماد عابدکی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائی میں تھانہ ڈومیلی کے اے ایس آئی فیاض احمد نے ملزم علی حیدر ولد محمد شبیر سکنہ کلر سیداں برریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر ریوالور32بور معہ2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام مجتبیٰ نے ملزم عمران خان ولد بوستان خان سکنہ محلہ طارق آباد روہتاس روڈ جہلم برریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر کلاشنکوف معہ3روند برآمد کے کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی واجد حسین نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم عمران شہزاد ولد صابر محمود سکنہ کھرالہ جہلم سے 1410 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے ہی اے ایس آئی واجد حسین نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم محمد بلال ولد محمد بوٹا سکنہ ریل بازار ضلع گوجرانوالہ سے 120گرام ہیروئین برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سوہاوہ کے اے ایس آئی محمد گلزار نے دوران گشت ملزم محمد حمید ولد محمد عارف سکنہ نئی آبادی سوہاوہ سے115گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.