کھیوڑہ

کھیوڑہ کے سینٹ جان چرچ میں کھجوروں کا تہوار (پام سنڈے) جوش و جذبہ سے منایا گیا

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے 120سالہ پرانے سینٹ جان چرچ میں کھجوروں کا تہوار(پام سنڈے) ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا ،ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے 120سالہ پرانے سینٹ جان چرچ میں کھجوروں کا تہوار(پام سنڈے)ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔

کلیسیا نے موجودہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھجوروں کی ڈالیا لیکر چرچ کی چار دیواری کے اندر ہی ریلی نکالی جس کے بعد چرچ میں دعائیہ تقریب میں پادری فلال نسیم روزآج کے دن کی مناسبت سے کلام پیش کیا

اس موقع پر اِن کی معاونت کرتے ہوئے ایلڈر رضوان یوسف نے ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button