جہلم

مختلف محکموں کے ریکارڈ کو دیمک چاٹ گئی، متعدد محکموں کا سالوں پرانا ریکارڈ ضائع ہونے لگا

جہلم: مختلف محکموں کے ریکارڈ کو دیمک چاٹ گئی متعدد محکموں کا سالوں پرانا ریکارڈ ضائع ہونے لگا جس کی وجہ سے شہریوں کو مختلف ریکارڈ کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مختلف محکموں کے رجسٹروں اور ریکارڈ کو دیمک لگنے یا بارشوں وغیرہ سے ریکارڈ ضائع ہونے کے باعث شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے حصول کیلئے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعدد شہریوں کے نکاح نامے، تاریخ پیدائش کے اندراج، زمین ، مکانوں کی رجسٹریوں کے اندراج بھی دیمک کی نظر ہورہے ہیں ، اسی طرح مختلف ریکارڈز جن میں رجسٹریاں وغیرہ بھی شامل ہیں وہ بھی دیمک کی نظر ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی حفاظت متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے مگر پریشانی کا سامنا عوام کو کرنا پڑتا ہے، ذمہ داران کو چاہیے کہ شہریوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کریں تاکہ بوقت ضرورت شہری قیمتی معلومات سرکاری اداروں سے بروقت حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button