جہلماہم خبریں

لوگوں کے مسائل کا حل ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا تحصیل آفس جہلم میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کو سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے انتظامیہ ہر اقدام اٹھا رہی ہے انہوں نے ہر سائل کی شکایت کو خود سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کی ہدایت کی۔ عوام الناس کی شکایات پر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور محکموں سے رپورٹ لی جارہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیوعوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ اور فوری انصاف کی فراہمی ہے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچہری لگانے کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان فاصلہ ختم کرنا ہے ۔ کھلی کچہری صبح  دس سے لے کر تین بجے تک جاری رہے گی۔

کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد وقار خان، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران موجود تھے، کھلی کچہری ہر ماہ کے پہلے دفتری دن منعقد ہوتی ہے جس میں ڈیجیٹل آلات اور تمام سہولیات موجود ہیں اوراعلیٰ افسران کی زیر نگرانی ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، انکم سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کا اجراء کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button