جہلم

سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز‘‘ کی جانب سے صفائی بارے آگہی مہم جاری، شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے

جہلم: سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز‘‘ کی جانب سے صفائی بارے آگہی مہم جاری ، شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ مہم ہر ہفتہ کو جاری رہے گی، چیئرمین اسفند یار اسد کی گفتگو۔

جہلم شہر کی متحرک ترین سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کی جانب سے شہریوں میں صفائی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے گزشتہ روز آگاہی مہم شروع کر دی گئی جس کے دوران تنظیم کے ممبران نے شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے ، اس دوران تنظیم کے ممبران شہریوں کو زبانی طور پر بھی صفائی کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کرتے رہے۔شہریوں نے کیئر ٹیکرز نے نوجوانوں کی کاوش کو سراہتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا جبکہ کئی ایک نوجوانوں نے تنظیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے تنظیم کے سربراہ میر اسفند یار کا کہنا ہے کہ جہلم شہر مختصر سا ہے لیکن یہاں صفائی کی صورتحال انتہائی قابل تشویش ہے گلیوں محلوں میں کچرے کے ڈھیر نہ صرف ماحول کو گند ا کررہے ہیں بلکہ ہماری نسلوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں اس لئے کیئر ٹیکرز نے شہر میں صفائی کے علاوہ شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ اور کوشش شروع کی ہے تاکہ شہر ی اپنے گھر ،محلے کو صاف ستھرا رکھیں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے علاوہ باشعور شہری کی پہچان بنائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں تک یہ مہم جاری رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button