سابق ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری اور سابق ڈی ایس پی سید مشیر علی شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

0

پڑی درویزہ: سابق ممبر ضلع کونسل جہلم و ناظم یونین کونسل پھلڑے سیداں سید صغیر علی بخاری اور سابق ڈی ایس پی سید مشیر علی شاہ برادران کی ہمشیرہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 80سال بتائی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ مرحومہ کرنل سید حسنین حیدر ، ڈاکٹر سید ثاقب اور ڈاکٹر سید طاہر شاہ کی پھوپھی بھی تھیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ نواحی گاؤں چھبر سیداں میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت ٹیچر ریٹائرڈ سید مراد علی شاہ نے کی ۔

نماز جنازہ میں عوام کی اکثریت کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان اسلام آباد سے سید علی رضا جعفری ، سابق سیکریٹری فنانس پنجاب حسن رضا جعفری ، کرنل (ر) شفقات شاہ کاظمی ، سابق تحصیل دار احسان مہدی شاہ عرف جیم شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار برائے ایم پی اے سید حسن احمد بخاری ، پی پی پی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے صدر سید امجد بخاری ، چیئر مین یونین کونسل پھلڑے سیداں سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ ، رہنما پی ٹی آئی ،سابق ناظم یونین کونسل پنڈمتے خان سید رفعت محمود زیدی اور سابق امیدوار برائے چیئر مین یو سی پھلڑے سیداں ملک عمران احمد اعوان شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.