سکیورٹی کے ناقص انتظامات؛ جہلم میں نوسربازی اور چوری چکاری کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

0

جہلم: شہر کی تمام مارکیٹوں ،بینکوں سکولوں ،سرکاری اداروں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات ،گشت کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث نوسربازی اور چوری چکاری کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ،شہری عدم تحفظ کا شکار،ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ سٹی ، سول لائن کی عدم دلچسپی اور شہر میں گشت کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہرکی تمام مارکیٹیں ،بنک ، سکول ، سرکاری او نجی ادارے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں شہر کی تمام مارکیٹوں میں کہیں بھی سکیورٹی کیمرے نہیں لگائے گئے۔

شہر کے متعدد بینکوں اور سکولوں میں جو سیکورٹی گارڈبھرتی کئے گئے ہیں ان کے پاس موجود اسلحہ انتہائی مخدوش ہے جبکہ متعدد بینکوں میں لگائے گئے سکیورٹی کیمرے بھی اکثر بند رہتے ہیں۔

بینکوں اور مارکیٹوں میں تعینات گارڈ ایک جگہ بیٹھے گپیں ہانکتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ متعدد سکیورٹی گارڈسکیورٹی کی بجائے دفتری امور سمیت چائے وغیرہ لانے کا کام بھی کرتے ہیں سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور خفیہ کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے شہریوںکو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

جہلم کے شہریوں نے ڈ ی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ تھانوں کو احکامات جاری کریں تاکہ شہری چوری چکاری کی وارداتوں سے بچ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.