جہلم

جہلم میں جعلی سیمنٹ کی فروخت بارے اطلاعات، شہریوں کو سخت مالی نقصان کا سامنا

جہلم: شہر میں جعلی سیمنٹ کی فروخت بارے اطلاعات، اکا دکا دکانداروں نے سستے داموں جعلی سیمنٹ خرید کرفروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرکے علاقوں میں غیر معیاری و جعلی سیمنٹ کی فروخت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص و غیر معیاری سیمنٹ کے استعمال سے ہماری قیمتی عمارتیں خراب ہو رہی ہیں اورہمیں سخت مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

مٹی کی ملاوٹ سے تیار ہونے والے اس جعلی سیمنٹ کیوجہ سے شہری پریشان ہیں ،بااثر سیمنٹ ڈیلروں نے سادہ لوح مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اصلی سیمنٹ کی جگہ جعلی سیمنٹ فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے ۔ جس کے استعمال سے فائدے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑ رہاہے ۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں ے جعلی سیمنٹ فروخت کرنے والے سیمنٹ ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button