پنڈدادنخاناہم خبریں

کورونا وائرس؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا

کورونا وائرس؛ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ، ویکسین پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز، 60 سال سے زائد عمر کے افراد جبکہ تیسرے مرحلے میں 18 سال سے 60 سال تک عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا گیا جہاں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے گی، ویکسین تین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے فوکل پرسن ڈاکٹر عون نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 18 سال سے لے کر 60 سال تک عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے نادرا کی ہیلپ لائن1166 پر رجسٹریشن کرانا ہو گی جس پر ان کو نادرا کی طرف سے کوڈ فراہم کیا جائے گا، کوڈ ویرفکیشن کے بعد ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر عون نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو میں ویکسی نیشن روم کے ساتھ ایک ابزرویشن روم بنا دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے ویکسین فراہم کر دی گی، باقی عمل ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button