سوہاوہ

سوہاوہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، عوام کا اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین

پڑی درویزہ: ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر عوام کا اے سی تحصیل سوہاوہ کو خراج تحسین ۔ جس طرح بلا تفریق کریک ڈاؤن کر کے شہر کو صاف کر دیا گیا ہے اب اس صفائی کو قائم رکھنے کے اقدامات پر غور کی ضرورت ہے ۔ عوام سماجی حلقے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوہاوہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا گیا پورے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ اور پوری ٹی ایم اے کی ٹیم نے کی ۔ شہر کے تمام مسافر راستے کشادہ دکھائی دینے لگے ۔

سوہاوہ کے شہریوں خصوصاً دوکاندار حضرات نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق بسرا کا دلی شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے جس طرح پرانی تمام تجاوزات بلاتفریق بلا کسی سیاسی دباؤ کے ہٹائی گئی ہیں۔

سوہاوہ شہر اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف خوب صفائی سماں ہے اب اس صورت حال کو مستقبل میں قائم رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کی از حد ضرور ت ہے آئندہ کوئی فرد اس مذموم حرکت سے باز رہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button