میونسپل کمیٹی جہلم میں کرپشن مافیا کا راج، جعلسازی سے میونسپل کمیٹی جہلم میں چیف سینٹری ورکر کی بھرتی کا انکشاف

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم میں کرپشن مافیا کا راج، چیف سینٹری ورکر رانا اشفاق جعلسازی سے میونسپل کمیٹی جہلم میں بھرتی ہوا، رانا اشفاق کا ڈومیسائل گجرات کا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف سینٹری انسپکٹر کی پروموشن سیٹ ہے اس پر ڈائریکٹ بھرتی نہیں ہو سکتی لیکن اشفاق کوغیر قانونی طور پر ڈائریکٹ چیف سینٹر ورکر بھرتی کیا گیا، 2009 میں اس کو غیر قانونی طور پر ریگولایز کر دیا گیا جسکے اسوقت سینٹری سپروائزر محمد حفیظ نے غیر قانونی تعیناتی کے خلاف ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ راولپنڈی کو درخواست دائر کی۔

ڈویژنل ڈائریکٹر نے چٹھی نمبر LR-RC.18-vi مورخہ 27 مئی 2011 میں رانا اشفاق کی بھرتی کو غیر قانونی قرار دیکر اسوقت کے تحصیل میونسپل آفیسر کو ہدایت جاری کیں کہ رانا اشفاق کو نوکری سے فارغ کرکے تمام مراعات وصول کیے جائیں جس پر ٹی ایم او اظہر مجید ظفر نے ایڈمنسٹریٹر کامران احمد آفریدی کو رانا محمد اشفاق کو 23نومبر2010 سے ملازمت سے فارغ کرنے اور ٹی ایم اے جہلم سے لی گئی تمام مراعات وصول کرنے کی منظوری کے لیے لیٹر لکھا۔

اسوقت کے ایڈمنسٹریٹر نے احکامات جاری کیے کہ ڈویژنل ڈائرکٹر کے احکامات واضح ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسوقت مذکورہ چیف سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا لیکن کامران احمد آفریدی کے تبادلہ کے بعد افسران کی ملی بھگت سے تمام رپورٹس دبوا لیں اور رانا اشفاق دوبارہ غیر قانونی طور پر اپنی سیٹ پر بٹھا دیا ۔

سینی ٹیشن برانچ میں پٹرول، ڈیزل،ٹریکٹر ٹرالیوں کی مرمت کی مد میں عرصہ دراز سے کرپشن ہو رہی ہے، 2012-13 میں ایک سو ہاتھ ریڑھی، دس چنگ چی رکشے، 22عدد ڈی واٹرنگ سیٹ، دو عدد فوگ مشینیں، 26 عدد مینول سپرے پمپ، سات عدد بڑی اور تین عدد چھوٹی ٹریکٹر ٹرالیاں،چار عدد پانی والی ٹینکیاں، دو عدد الغاذی ٹریکٹر، 10عدد کوڑا کرکٹ کنٹینر اور دیگر سامان خریدا گیا، ذرائع کے مطابق ان میں سے متعدد مشینری غائب اور ناکارہ ہو چکی ۔

اور اب کتنے بلب کتنے میں خریدے گئے اور بل کتنے کا بنا گیا؟
عید پے سرکاری خزانے کو چونے کی مد میں کتنا چونا لگایا گیا؟
میونسپل کمیٹی کا کونسا سابق چیئر مین اور سابق چیف افسر ہے جن کی گاڑیوں میں اب بھی میونسپل کمیٹی کا پٹرول ڈل رہا ہے؟
رانا اشفاق کی مکمل کرپشن کہانی۔۔۔۔ قسط وار صرف جہلم اپڈیٹس میں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.