ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز میں اضافے کی یقین دہانی

0

سوہاوہ: ڈ پٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، عوامی مطالبہ پر ٹی ایچ کیو میں تعمیر ہونے والی نئی عمارت سے ایمرجنسی وارڈ کے بیڈز میں اضافہ کیا جائے گا،ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز کی واپسی پر ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہوسکے گا، ایم ایس ٹی ایچ کیو کو صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانی کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی سخت ہدایات بھی دیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی مسائل کے حل کے لئے کئے جانے والے ٹھوس اقدامات اور متعلقہ افسروں کی اچھی کارکردگی سے کسی بھی طرح کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اسی جذبے کے تحت انکی پوری ٹیم ہمہ وقت صحت کے شعبوں کو عوام دوست بنانے اور ان میں نمایاں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس اعجاز بٹ اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمیر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ بلاشبہ مریضوں کی فلاح وبہبود حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے اور تمام ممکنہ افرادی اور مالی وسائل کی فراہمی کے بعد کسی سستی اور کوتاہی کو برداشت کرنا اپنے فرائض سے ناانصافی کے مترادف ہوگا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا حال احوال جاننے کے لئے تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.