دینہاہم خبریں

مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہوناچاہئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ تحریک انصاف کی حکومت بہترین ہے لیکن عمران خان اس ملک میں واحد امید ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے سینیٹ میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دیا اور کس نے نہیں، ہمارا یہی جھگڑا ہے کہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ تحریک انصاف کی حکومت بہترین ہے۔ عوام کی توقعات زیادہ ہیں اور کارکردگی کہیں بہتر کرنے کی ضرورت بھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت عمران خان اس ملک میں واحد امید ہے، اس کے علاوہ صرف سیاسی مگر مچھ ہیں جو ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کچے وسائل بھی ہڑپ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button