جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 461 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہو گئی، 419 افراد صحت یاب ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 4099 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 461 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 415 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، آج مزید 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 419 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ 30 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کہ اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 3 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں جبکہ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

سی او ہیلتھ جہلم نے بتایا کہ جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close