جہلم

سیدابرارحسین شاہ کی سید فیض الحسن شاہ سے ملاقات، ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

جہلم: سیدابرارحسین شاہ کی سید فیض الحسن شاہ سے ملاقات، سیدفیض الحسن شاہ کو تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد ،انقلابی تبدیلی سے خدمت خلق یقینی ہوگی۔سیدابرارحسین شاہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر جہلم پیر سید ابرارحسین شاہ نے اپنے کزن سید فیض الحسن شاہ ملاقات کی ۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سید ابرارحسین شاہ نے پیر سید فیض الحسن شاہ کوبھاری اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 70 کے ممبر قومی اسمبلی ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

سید ابرارحسین شاہ نے کہا کہ سید فیض الحسن شاہ کے ممبرقومی اسمبلی منتخب ہوناخوش آئند ہے جس سے علاقے کی ترقی ،خوشحالی میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور عوام الناس کی خدمت میں اپنی نمایاں صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک روشن مثال قائم کریں گے۔اس موقع پر بھولے شاہ اور سیدعامر افضل شاہ اور دیگر اہم معززین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button