دو ماہ گزر گئے، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر الیکشن نہ ہو سکا

0

کھیوڑہ: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے سابق چیئرمین فیصل عباس کے من مانے فیصلو ں سے تنگ آکر 18کونسلروں نے 2فروری 2019 عدم اعتمادکی تحریک جمع کرائی تھی لیکن دو ماہ کی مدت گزرجانے کے باوجود محکمہ بلدیات حکومت پنجاب الیکشن کمیشن نے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان نہ کیا ،شہر کے ترقیاتی منصوبہ جات متاثر، کونسلر صاحبان کا الیکشن کمیشن پنجاب اور محکمہ بلدیات حکومت پنجاب سے نئے الیکشن کے شیڈول کا مطالبہ۔

ضلع جہلم کے آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کی میونسپل کمیٹی کے 25میں سے 18کونسلرصاحبان نے مشترکہ طور پر الیکشن کمیشن پنجاب اور محکمہ بلدیات حکومت پنجاب سے استدعا کی ہے کہ سابق چیئرمین فیصل عباس اور سابق وائس چیئر مین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔

تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے یکم فروری 2019کو فیصل عباس اور شوکت حیات نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے دفتر میں اپنے استعفے پیش کر دیئے تھے اور 2فروری 2019کو 18کونسلروں نے تحریری طور پر عدم اعتماد کی تو سیع کر دی تھی۔

دو ماہ کی مدت گزرنے جانے کے باوجود محکمہ بلدیات حکومت پنجاب الیکشن کمیشن نے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان نہ کیا ہے جس کے باعث نہ صرف شہر کے ترقیاتی منصوبہ جات متاثر ہورہے ہیں بلکہ شہری شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر عابد صدیق ریحان ،ملک اعجاز اسلم حاجی محمد صدیق کھوکھر ،مرزا گلزار حسین، یوسف ناز ، ملک قمر جوتانیہ، ملک حاجی عابد حسین ،غلام شبیر ،مہر تصور حسین، ملک علی اصغر ،راجہ محمد احسان ،مہر محمد افضل ،محمد فیصل،ملک عمران مانی و دیگر کونسلر صاحبان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر توجہ فرما کر چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.