سول ہسپتال پنڈدادنخان میں چور اور جیب کترے متعدد خواتین مریضوں کو لوٹ کر فرار

0

پنڈدادنخان: سول ہسپتال پنڈدادنخان میں ایک نئی مصیبت، چوروں اور جیب کتروں کا راج، پرچی ریسپشن کے قریب خواتین مریضوں کا رش ہونے جیب کتروں /چوروں نے بلیڈ مار کر متعدد خواتین کے شاپروں سے پرس، نقدی رقم، موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ لے کر غائب ہو گئے ہسپتال انتظامیہ اور لٹنے والی خواتین مریض بے بس منہ تکتے رہ گئے۔
سول ہسپتال پنڈدادنخان میں پرچی ریسپشن کے قریب خواتین مریضوں کے شاپر بیگس میں جیب کتروں /چوروں نے بلیڈ مار کر کوٹلہ شاہ کبیر کی رہائشی خاتون کا پرس جس میں 20 ہزار روپے تھے۔ محلہ عثمانیہ غنی پنڈدادنخان کی خاتوں سے 4 ہزار اور دو اے ٹی ایم کارڈ جبکہ ایک اور خاتون کے پرس سے 3ہزار روپے اور دو موبائل لے اُڑے ، ہسپتال انتظامیہ اور خواتین بے بس ایک دوسرے کا منہ تکتے رہے ۔
عوام اور متاثرین خواتین نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے اس قسم کے واقعات اور وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور خواتین کی ایف آئی آر کے اندراج میں آسانی پیدا کی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.