جہلم

مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے تعاون سے سکول میں تیار کیے گئے نئے کمرے کا افتتاح کردیاگیا

جہلم: مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے تعاون سے سکول میں تیار کیے گئے نئے کمرے کا افتتاح کردیاگیا،گورنمنٹ پرائمری سکول آئمہ جٹاں میں کمروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا کمرہ تعمیر کیا گیا، محمد ہارون، اطہرطارق، کامران مرزا، محمدفیصل سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول آئمہ جٹاں میں مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے تعاون سے تیار ہونے والے نئے کمرے کے افتتاح کے سلسلے میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کی طرف سے پروجیکٹ آفیسر محمد ہارون، ایریا آفیسر اطہر طارق، ایریا منیجر کامران مرزا ،کلسٹر کوآرڈینیٹر محمد فیصل، سکول کمیٹی کے ممبران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر اطہر طارق نے اہل علاقہ کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ اس عزم کا ارادہ کیا کہ مسلم ہینڈز آرگنائزیشن بچوں کی تعلیمی ضروریات اور سہولیات میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ آخر میں علاقہ معززین نے مسلم ہینڈز کی اس کاوش کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہ مسلم ہینڈز آرگنائزیشن یہ سلسلہ جاری و ساری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button