اینٹی نارکو ٹکس فورس کے ضمیر احمد بٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

0

دینہ: اینٹی نارکو ٹکس فورس کے ضمیر احمد بٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہڈالی دینہ سے تعلق رکھنے والے اینٹی نارکوٹکس فورس کے جانباز انسپکٹر ضمیر احمدبٹ کو اعلی کا کردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ،ضمیر احمد بٹ کو اے این ایف میں اپنی بہترین کار کردگی اور بہادری کے باعث امتیازی حیثیت سے جانا جا تا ہے۔

علاقہ بھر میں ان کی ترقی سے خوشی کا سماں ہے اور دینہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے ضمیر احمد بٹ ،ان کے والد حاجی شبیر احمد ،بھائی کبیر بٹ سابق جنرل کونسلر اور دیگر اہل خانہ کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں ،عوام علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضمیر بٹ آئندہ بھی اپنی کار کردگی سے علاقہ کا نام مزید روشن کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.