سوہاوہ

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کوملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد عارف ماگرے

سوہاوہ: ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کوملک بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے، کالا یرقان خاموش قاتل ہے اس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کو فوری اپنا نا چاہئیے۔

یہ بات ہپاٹائٹس پریونشن و ٹریٹمنٹ پروگرام پنجاب کے ایریا انچارج ڈاکٹر کرنل ( ر) محمد عارف ماگرے نے ایک انٹرویو کے دوران کہی، انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ہپاٹائٹس بی او ر سی انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک کی 7فی صد سے زائد آبادی ہپاٹائٹس cسے متاثر ہو چکی ہے جبکہ ایک بڑی تعداد Bکا نشانہ بن رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 70فی صد مریض دیہاتوں سے آرہے ہیں کالا یرقان پھیلنے کی وجہ استعمال شدہ بلیڈ کا دوبارہ استعما ل، غیر محفوظ خون کی منتقلی، میڈیکل کے گندے اوزار، ڈینٹل کلینکس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور عطائی دندان ساز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عارف ماگرے نے کہا کہ ایچ پی ایچ ٹی پروگرام کے تحت پنجاب میں کالے یرقان کے ٹیسٹ ، ویکیسین اور علاج پچیس مختلف شہروں میں بالکل مفت ہو رہا ہے لیکن اس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس بیماری سے انسان کا جگر ناکارہ ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button