جہلماہم خبریں

پیپلز پارٹی کی قیادت نے چوہدری تسنیم ناصر کو دوبارہ پیپلز پارٹی ضلع جہلم کا صدر مقرر کر دیا

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجرکو دوبارہ ضلع جہلم پاکستان پیپلزپارٹی کا صدرجبکہ شیخ ناصر جاوید کو تحصیل جہلم کا جنرل سیکرٹری مقررکر دیا ہے ۔

دوسری جانب چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ، پیپلز پارٹی کے جیالوں کا کہنا ہے کہ چوہدری تسنیم ناصر واحد سیاسی لیڈر ہے جو اپنے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو پیش آنے والی مشکلات کے لئے عملی طور پر لیڈر ہونے کا ثبوت فراہم کرتا ہے جو کہ دوسری جماعتوں میں اسطرح نہیں ہے ۔

نو منتخب صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد، موثراور ملک گیر سیاسی قوت ہے جو اتحاد پاکستان کی ضمانت ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نہیں تھی تو ملک کا کوئی آئین تھانہ ملک کی کوئی موثر سیاسی قوت ، کوئی ایسی سیاسی پارٹی نہ تھی کہ جس کے جھنڈے تلے پوری قوم جمع ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے صحیح معنوں میں ایک عوامی سیاسی پارٹی بنائی جو آج تک وفاق کی علامت ہے ،اہل پاکستان کا فرض ہے کہ وہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ جمہوریت کا تسلسل ہی پاکستان کی بقا کاضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button