برطانوی نژاد پاکستانی باکسر نے سویڈن کے قومی چیمپئن کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

0

لندن/ جہلم: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر نے سویڈن کے قومی چیمپئن کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا، جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر فراز عابد نے پااولوماگوئی60کلو گرام کے باکسنگ مقابلوں میں ناک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ہونے والی سویڈن قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں برطانیہ میں مقیم جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر فراز عابد نے60کلو گرام کیٹگری کے باکسنگ مقابلوں میں سویڈن ہی کے قومی چیمپئن پااولوماگوئی(Paolo Magui) کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔

پااولوماگوئی کو شکست دے کر نہ صرف گولڈ میڈل کے حقدار ٹھہرے بلکہ کنگ آف دی رنگ 2018سویڈن باکسنگ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔اس کامیابی پر فراز عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے کوچز کی محنت اور میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.