دینہاہم خبریں

قبضہ، پرچی اور بھتہ مافیا کا خاتمہ کر کے ضلع جہلم کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ چوہدری فیصل حسین

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری فیصل حسین نے کہا ہے کہ جہلم کی عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ہم انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قبضہ،پرچی اور بھتہ مافیا کا خاتمہ کر کے ضلع جہلم کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اگر ہمارے خاندان یا پی ٹی آئی کا نام استعمال کر کے کوئی شخص غیر قانونی کام،قبضہ یا بھتہ وصولی کرتا ہے تو پولیس اسکے خلاف قانونی کارروائی کرے ہم قانون کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گے اور ہماری بدنامی کا باعث بننے والے شخص کا ہمارے یا پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

چوہدری فیصل حسین نے کہا عوام نے ہم پر اس لیے اعتماد کیا ہے کہ ہم انکی آواز بن سکیں انکے مسائل حل کروا سکیں اور جہلم میں تعمیروترقی کا سفر شروع کر سکیں عوام نے ہمیں ووٹ اس لیے نہیں دئیے کہ ہمارے لوگ غیر قانونی طور پر لوگوں کو تنگ کریں زبردستی بس اسٹینڈ،ویگن اسٹینڈ یا رکشہ اسٹینڈ سے پرچی یا بھتہ وصولی کریں اگر ایسی بات سامنے آئی تو اس شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا پولیس ایسے لوگوں کا محاسبہ کرے جو غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں ہم کسی کولدھڑ خاندان کی عزت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ایسے اشخاص کا ہمارے گروپ اور پارٹی سے کوئی تعلق ہو گا۔

متعلقہ مضامین

2 تبصرے

  1. فیصل صاحب راجہ جھاری پنڈوڑی والے کے بیٹے کو جن لوگوں نے مار پیٹ کی ہے۔ راجہ جہاری کے ساتھ انصاف ہونا چاہۓ۔ الفاظ کو عملی جامہ پہنایۓ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button