یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی کی سالانہ پیکج تقسیم کی تقریب 24 مارچ کو پنیالہ دانی دہرہ میں منعقد ہوگی

0

ڈومیلی: یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی کی سالانہ پیکج تقسیم کی تقریب 24مارچ کو پنیالہ دانی دہرہ میں منعقد ہوگی، اس پیکج میں یتیم اور غریب بچوں میں سکول بیگ،نوٹ بکس،ڈیڈ باڈی موچری اور بیوہ خواتین کی مالی مدد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 24مارچ 2019بروزاتوار کو ڈومیلی کے علاقہ پنیالہ دانی دہرہ میں یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی نے ایک تقریب کا انعقادکیاجائے گا جس میں یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈومیلی اپناسالانہ پیکچ تقسیم کرے گی ،اور ڈیڈ باڈی موچری کا افتتاح بھی کیاجائے گا،اسکے علاوہ یتیم ،غریب اور مستحق بچوں میں سکول بیگ نوٹ بکس اور بیوہ خواتین میں ماہانہ مالی پیکج تقسیم کیا جائے گا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی راجہ یاور کمال خان ایم پی اے حلقہ پی پی 27،چوہدری ظفر اقبال ایم پی اے حلقہ پی پی 26 اور چوہدری فخر رشید ایڈووکیٹ و سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم ہوں گے۔

انکے علاوہ چوہدری فیصل بٹ صدریوتھ ونگ پنجاب (لاہور)مرزاجمشید (چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی)ملک اشفاق (چیئرمین یونین کونسل ججیال)راجہ عامرنواز کیانی،(چیئرمین یونین کونسل اڈرانہ )زبیر احمد اعوان (سینئر نائب صدر پی وائے سی لاہور) چیئرمین حاجی شفیق احمد(راولپنڈی ذونل)مبشر بھٹی(یوتھ فیڈریشن چیئرمین)چوہدری ظہیربنگیال اور ڈاکٹرفضل حق فضلی بھی خصوصی طور پر اس تقریب کے مہمانانِ گرامی کے طور پر شریک ہوں گے۔

اہم شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

بانی یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی محمدرمضان اور چوہدری امین جٹ صدر یوتھ ویلفیئرفاؤنڈیشن ڈومیلی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہم اور ہماری پوری ٹیم محنت اور لگن کیساتھ دن رات کا م کر رہی ہے،انشاء اللہ چوبیس مارچ کو یہ تقریب کامیاب ہوگی ،ہم تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ڈیڈ باڈی موچر ی کا افتتاح بھی کیاجائے گا ، اس کے بعد جس کو بھی ڈیڈباڈی موچری چاہیے وہ دانی دہرہ آفس سے لے جایاکریں گے،اور جوبچے سکول نہیں جا رہے ہم انکے والدین کی مدداورانکے بچوں کوسکول بیگ نوٹ بکس دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.