دینہ

سیدہ فاطمہ زہراء کی طہارت ،عفت، سخاوت و صداقت کی گواہی خود خالق حقیقی نے دی ہے۔ کرن عابدی

دینہ: سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاء میرا ٹکڑا اور سیدۃالنساء العالمین ہیں، یہ حدیث رسولﷺ سمجھ میں آجائے تو مقام بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاء سمجھ میں آجا تا ہے آپ بہترین بیوی بیٹی بہترین زوجہ اور اعلی ترین ماں ہونے کیساتھ بتول ؑ عذرا بھی ہیں آپکی طہارت ،عفت، سخاوت و صداقت کی گواہی خود خالق حقیقی نے دی ہے۔

یہ بات محترمہ کرن عابدی نے ام البنین ڈبلیو ایف ہڈالہ سیداں دینہ یونٹ کے زیر اہتمام عشرہ عزاء فاطمیہ کی اختتامی مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ مساوات و عدالت کا یہ عالم کہ سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاء کنیز بی بی فضہ ؑ کیساتھ گھر کے کام کاج برابری کی سطح پر سرانجام دیتیں آپ سے منسوب تسبیح بی بی پاک فاطمہ سلام اللہ علیہاء مشکلات و مصائب میں حرز جان دافع بلاؤ آلام ہے آپکی نیک اولاد پر آتش جہنم حرام ہے اور آپکو اذیت دینا خود رسولﷺ کو اذیت دینے کے مترادف ہے عالم نسواں سیدۃالنساء العالمین کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر حقیقی اسلامی معاشرہ کو وجود میں لا سکتی ہے۔

انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی طرف سے بی بی پاک ؑ کے منہدم مزارجنت البقیع کی تعمیر نو کے مطالبہ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مسلمانان جہاںکی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف مبذول کروائی۔

اختتام مجلس پر بی بی پاک کے تابوت کی شبیہہ بر آمد ہوئی پروگرام عالم اسلام کی یکجہتی پاکستان کے استحکام اور افواج پاکستان کی سلامتی و کامیابیوں کی دعا پر اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button