دینہاہم خبریں

وفاقی حکومت نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

دینہ: وفاقی حکومت نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں پالیسی بھی مرتب کرنا شروع کردی ہے۔ بینکوں میں جو افراد کرنسی نوٹ تبدیل کروانے آئیں گے ان کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس کی بندش سے قبل لوگوں کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے پاس جمع شدہ نوٹ بینکوں میں دے کر چھوٹی کرنسی والے نوٹ حاصل کرلیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بینکوں میں جو افراد کرنسی نوٹ تبدیل کرانے آئیں گے ان کا ریکا رڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔نوٹ تبدیل کرانے آنیوالوں سے معلوم کیا جائے گا کیا وہ فائلر ہیں یا نان فائلر؟ اور اگر تبدیل کرانے والی رقم بڑی ہوئی تو استفسارکیا جائے گا کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟ اور ذرائع آمدن کیا ہیں؟ بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ انہوں نے اپنے گوشواروں میں اسے ظاہر کیا ہے یا نہیں؟۔

ذرائع کے مطابق 5 ہزار روپے کا نوٹ کم گردش میں ہے اس لیے بہت سے افراد نے اس کی گڈیاں کیش کی صورت میں جمع کررکھی ہیں۔سابقہ دور حکومت میں نیب اور ایف آئی اے نے جب کرپٹ ، بدعنوان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے توان کی رہائش گاہوں سے بھاری رقوم برآمد ہوئی جن میں 5 ہزارروپے والے نوٹوں کی گڈیاں بہت زیادہ تھیں۔برآمد ہونیوالی رقم کی مالیت اس قدر زیادہ تھی گنتی کیلئے باقاعدہ نوٹ گننے والی مشین بھی منگوانی پڑی جس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد رقم گنی۔

5 ہزارروپے کے نوٹ کی بندش کے متعلق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button