پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے سیر سپاٹے ختم کر دیئے، سپیشل سفری الاؤنس ختم

0

دینہ: پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے سیر سپاٹے ختم کر دیئے ،سپیشل سفری الاؤنس ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی موجیں اور سیر سپاٹے سفری سپیشل الاؤنس ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، حکومت نے سرکاری ملازمین کا سپیشل سفری الاؤنس ختم کرکے صرف مختص سفری الاؤنس ہی ملے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے، پنجاب حکومت کے اس اقدام سے سرکاری محکموں میں من پسند افراد کو نوازنے کے سلسلے کو بریک لگ جائے گی جس سے خزانے کو لاکھوں کروڑوں روپے کا فائدہ ہوسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.