دینہاہم خبریں

جہلم میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب پہنچ گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 8 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع جہلم میں 72 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 22 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 64263 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1597 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1466 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کل کورونا وائرس سے 43 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 50070 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1105 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 34 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع جہلم میں اب تک 56 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1722 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 367 سے زائد معمر عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button