پڑی درویزہ کے مختلف شخصیات کی صداقت قریشی ایڈووکیٹ کو جہلم بار کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک

0

پڑی درویزہ کے سماجی کارکنان شیخ بشیر حسین ، شیخ نذیر حسین برادران ، شیخ محمد وقاص جاوید ، شیخ نوخیز جاوید برادران ، شیخ خالد محمود ، شیخ ساجد محمود اور مقامی صحافی تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے جنرل سیکرٹری پروفیسر افتخار محمود نے ایک مشترکہ بیان میں سابق ڈسٹرکٹ ناظر جہلم شوکت علی قریشی کے فرزند ارجمند صداقت علی قریشی ایڈووکیٹ کو بار ایسو سی ایشن جہلم کے انتخابات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

یاد رہے کہ موصوف نے اپنے مد مقابل سے 46ووٹ کی برتری حاصل کی ۔ مشترکہ بیان میں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شہزاد احمد گوندل ، نائب صدر ملک محمد قاسم ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری محبوب عالم ایڈووکیٹ اور دیگر تمام نو منتخب عہدیداران کو بھی بار ایسو سی ایشن کے کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.