ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ مرزا انعام بیگ کی صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ سے ملاقات

0

جہلم: ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ مرزا انعام بیگ کی صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)توصیف بیگ سے ملاقات ، روڈ سیفٹی سے متعلقہ امور پر بات چیت انہیں بتایا گیا کہ جہلم ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس ‘ موٹروے پولیس اور سوسائٹی جہلم میں قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ میں کمٹڈ ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ انعام بیگ نے عزت ماب جسٹس علی اکبر قریشی جو روڈ سیفٹی سے متعلقہ لاہور ہائیکورٹ کا کیس سن رہے تھے ان کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور سوسائٹی کی قیمتی جانیں بچانے کی شعور و آگہی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس صاحب آج ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن ان نے صدقہ جاریہ و قانونی عملدرآمد کی شمع روشن کی ہے جسے انشاء اللہ مدہم نہیں پڑھنے دیا جائے گا اور وہ اس اہم مسئلے کو ریٹائر ھونے کے بعد بھی مدِ نظر رکھیں گے .

انہوں نے پیغام میں سوسائٹی کی بنیادی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ساتھ جلد جہلم آ کر سوسائٹی کے روڈ سیفٹی ایونٹ میں خود شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.