کھیوڑہ

ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور مزدوروں کیلئے آواز بلند کرنے پر عابد اشرف جوتانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محمد نذیر بھٹی

کھیوڑہ شہر کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کے لیے آواز بلند کرنے او ر مشکل وقت میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے ساتھ چلنے پر ہم چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد نذیر بھٹی ضلعی لیبر رہنما مسلم لیگ ن کی میڈیا سے گفتگو ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اور قومی خزانے میں ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس بھی کھیوڑہ شہر سے جاتا ہے ہمارے شہر میں ایشیاء کی سب سے بڑی نمک کی کان بھی ہے نمک کی کان کی سیروتفریح کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رش بھی زیادہ ہوتا ہے۔

محمد نذیر بھٹی ضلعی لیبر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے تو یہ تھا کہ کھیوڑہ شہر کو اعزازی طور پر ایک ماڈل ٹاؤن کا درجہ دیتے مگر افسوس کہ کھیوڑہ شہر کے ساتھ ہمیشہ زیادتی اور ناانصافی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا بھر پور شکریہ ادا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے کھیوڑہ شہر کو ٹاؤن کمیٹی کا سٹیٹس بحال کرنے کے لیے آواز بلند کی اور مشکل کی اس گھڑی میں ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے یونین نمائندگان کی گورنر پنجاب سے ملاقات کروائی اور مزدور لیڈرز نے اپنا موقف گورنر پنجاب کو پیش کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ چوہدری عابد جوتانہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے ساتھ آئندہ بھی شانہ بشانہ کھڑے ہوں گی اور ہمیشہ کی طرح حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button