جہلم

محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہمارے اقوال و افعال کردار کو آقا کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ خلیل حسین

جہلم: شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہمارے اقوال و افعال کردار کو آقا کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، صرف غلامی رسول کا نعرہ کافی نہیں ہمیں اپنے کردار سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم آقادو عالم حضرت محمدﷺ کے غلام اور سچی محبت کرنے والے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسول ؐ ہمارے ظاہر چال ڈھال شکل شباہت اور عمل سے ثابت ہوتا ہے ،ہمیں یہ بتانے کی ضرورت ہی نہ پڑے کہ ہم مسلمان اور عاشق رسول ؐ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کا سارا جمال اسی میں ہے کہ اپنی زندگی تعلیمات ِنبوی ﷺ کی روشنی میں بسر کی جائے قیامت کے روز پہلا سوال نماز کا ہوگا، لیکن سب سے پہلا فیصلہ قتل کا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button