جہلم

ریلوے پلیٹ فارم نمبر1 پر نہ بنچ نہ سٹریٹ لائٹس، مسافر ٹھنڈے پانی سے بھی محروم ہیں۔ ڈاکٹر عبدالشکور ملک

جہلم: ریلوے پلیٹ فارم نمبر1 پر نہ بنچ نہ سٹریٹ لائٹس، مسافر ٹھنڈے پانی سے بھی محروم ، ریلوے انتظامیہ مسافروں کی تذلیل بند کرے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جہلم ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر کسی قسم کی بیٹھنے کی کوئی سہولت موجود نہیں اور نہ سٹریٹ لائٹس اور صاف پانی کی سہولت میسر ہے ، سنسان مقام پر تعمیر کردہ اسی پلیٹ فارم پر نہ ہی کوئی سیکورٹی اہلکار ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافر بالخصوص خواتین نہ صرف ذلیل و خوار ہو رہی ہیں بلکہ سیکورٹی اہلکار تعینات نہ ہونے کیوجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں نصف درجن سے زائد مسافر ٹرینیں اسی پلیٹ فارم پر کھڑی ہوتی ہیں ،جبکہ ریلوے محکمہ مسافروں سے ٹکٹ کی قیمت وصول کرتا ہے تو یہ بنیادی سہولتیں بھی فراہم کرے۔

اس عوامی مسئلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالشکور ملک سابق صدر انجمن شہریان نے وزیرریلوے ، ڈی ایس راولپنڈی ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی ناگہانی مجرمانہ یا تخریبی واقعہ سے قبل پلیٹ فارم نمبر 1 کی سیکورٹی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button