جہلماہم خبریں

عوام کل بھی مسلم لیگ ن کیساتھ تھے اور آج بھی ہیں، ڈسکہ سے دوبارہ کلین سویپ کریں گے۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں پریذیڈنگ آفیسرز کیوں اٹھائے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے افسران نے اپنے فون کیوں بند کئے کیونکہ اس میں حکومت خود دھاندلی میں ملوث تھی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے سابق گورنر محمد زبیر اور سیدہ نوشین افتخار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں جو امیدوار حصہ لیتے ہیں دونوں کو انتخابات کے نتائج آنے میں تشویش لاحق ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے امیدوار کو کیوں تشویش نہیں ہوئی یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کے واضع موقف کی تائید ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ انیس مارچ کو ہم پوری طرح کلین سویپ کریں گے اور انتخابات جیتے گئے کیونکہ کل بھی عوام مسلم لیگ ن کیساتھ تھے اور آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن کو اوچھے ہتھکنڈوں سے اور دھاندلی سے نہیں ہرایا جا سکتا اور اس دفعہ الیکشن صاف شفاف اور منصفانہ ہونگے جس میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button