رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب، اہل علاقہ دربدر بھٹکنے لگے

0

جلالپورشریف: مریضوں کو نجی میڈیکل سٹوروں سے ویکسین خریدنے کی تجویز، مہنگی ویکسین شہریوں کی پہنچ سے دور، شہری شدید ذہنی کوفت میں مبتلا، جلالپور شریف کے رورل ہیلتھ سینٹر میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ایک ویکسین سے زائد لگاتے ہی نہیں ، مریضوں کو پرائیویٹ خریدنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جلالپور شریف کے رہائشی لڑکے سلیمان کو کتے نے کاٹا تو اسے فی الفور رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف لایا گیا جہاں پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں تھی ، لڑکے کو فوراً تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان ریفر کیا گیا ، جہاں پر اسے ڈاکٹر نے ایک ویکسین لگائی اور کہا کہ باقی تین ویکسین آپ بازار سے خریدیں، ہسپتال کے ایم ایس اور ڈاکٹر کو مذکورہ شہری کی غریبی کے بارے کیا معلوم کہ وہ یہ ویکسین خریدنے کے قابل نہیں۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے ایم ایس کے غریبوں کی خدمت کے دعوے جھوٹے نکلے ، غریب مریض کو ایک ویکسین لگا کر تین ویکسین پرائیویٹ طور پر خریدنے کے مشورے دینا کہاں کا انصاف ہے ، ایک ویکسین کی قیمتی بازار میں 8 سو50 ہے۔

شہریوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.