جہلماہم خبریں

کلین اینڈ گرین پروگرام کو ضلع جہلم میں بھرپوراندازمیں چلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب کروانے کے لئے تمام ضلعی افسران اور نجی اداروں کے سربراہان نے مہم کا بھرپور حصہ بننے ،اہداف کے حصول کے لئے مہم کو کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں سے کلین اینڈ گرین موبائل ایپلیکیشن پر رجسٹر ہونے اور ایپلیکیشن کے مطابق اہداف پر کام کرنے کے بارے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا قردار ادا کریں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر جہلم شہر و ملک کو صاف ستھرا و سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو جہلم میں بھرپوراندازمیں چلایا جا رہا ہے جس میں سماجی، فلاحی تنظیمیں بھی اس میں بھرپور قردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین کی تمام ایکٹیویٹی اس ایپلیکیشن کی مدد سے اپلوڈ کریں اور اس پیغام کو ہر شہری تک پہنچائیں۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن اور دیگر تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں سے اس موبائل ایپلیکیشن کو انسٹال کرنے اور استعما ل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں، اور ان پوایئنٹ کی مدد سے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ اعزازی ملاقات کا موقع مل سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مہم کے حوالے سے اپنی اپنی تفصیلی رپورٹ ارسال کریں۔
یاد رہے کہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے شہری صفائی ستھرائی، پودے لگانے ، گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے ، صاف پانی کی فراہمی سمیت، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ دیگر اقدامات بارے اپنی تفصیلات حکومت کو کلین اینڈ گرین موبائل ایپلیکیشن یا ویب سائٹ cleangreen.gov.pk پر جا کر اپلوڈ کر کے حکومت کے ویژن کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button