پنڈدادنخان اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

0

پنڈدادنخان اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، نماز فجر کے بعد تمام مساجد میں درود سلام کی محفلوں سے صبح کا آغاز کیا گیا، صنعتی شہر کھیوڑہ میں علی الصبح 20فٹ لمبا اور 160 پاؤنڈ وزنی کیک وائس چیئر مین کھیوڑہ ملک شوکت حیات اور مقامی علماء صاحبان نے کاٹا۔

پنڈدادنخان میں مرکزی جلوس صبح ساڑھے آٹھ بجے دارلعلوم محمدیہ رضویہ سے مولانا پیر محمد انور قریشی کی زیر صدارت برآمد ہوا جس میں عمائدین شہر علمائے کرام اور مدارس کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی چوک محمدیہ پہنچ کر علامہ حافظ الحاج نذیر احمد سعیدی اور دیگر مساجد سے مختلف علمائے کرام کی زیر قیادت منعقد جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے شرکائے جلوس نے چوک شالیمار محلہ بلوچانوالہ محلہ خواجگان محلہ پرانی تحصیل محلہ جعفریہ اور محلہ اسلامیہ سکول سے ہوتا ہوا چوک محمدیہ پہنچا۔

جلوس کے راستے میں جگہ جگہ عاشقان رسول ﷺ نے انتہائی خوبصورت ماڈلز اور نقشہ نگار بنائے ہوئے تھے کھیوڑہ شہر کے در دیوار کو برقی قمقموں سے سجایا ہوا تھا۔

جلوس کے اختتام پر مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی مفتی بشیر احمد کرم مولانا عبد الرحمن مولانا محمد نذیر احمد سعیدی اور دیگر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ٹوبھہ للہ کندوال کھیوڑہ دھریالہ جالپ پنڈی سید پور جلالپور شریف میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.