جہلم

جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کے باعث مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کے باعث مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، سبزی ،پھل ، دالیں اور گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور، غریب عوام سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں حالیہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر سے غریب عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے مہنگائی کا تناسب غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے ، ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کیوجہ سے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے غریب صارفین کی چمڑیاں ادھیڑنا شروع کررکھی ہیں۔

دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کی رپورٹس پیش کرکے ارباب اختیار کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،جہلم کی چاروں تحصیلوں میں مہنگائی کیوجہ سے غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

سبزیوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں کیوجہ سے شہری سبزیاں استعمال کرنے کو بھی ترستے دکھائی دیتے ہیں ، سبزیوں کے ساتھ ساتھ بنیادی اشیاء دالیں گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ اسی تناسب سے پھلوں کی قیمتیں بھی دکانداروں نے ازخود بڑھا دی ہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروںتک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔

شہری ، سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button