جہلم

جہلم میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت عروج پر، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت عروج پر، شہری ناقص و غیر معیاری پوڈر ملا دودھ استعمال کرکے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ،شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ دودھ فروخت کرنے اور گھروں میں دودھ سپلائی کرنے والے دودھ فروشوں نے عرصہ دراز سے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عروج پر ہے۔

ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے گھروں سمیت دیگر مقامات پر مختلف اقسام کی مشینیں لگا کر مصنوعی دودھ تیار کرکے شہریوں میں موت فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے ،جس کے استعمال سے شہریوں سمیت چھوٹے چھوٹے معصوم بچے معدے، جگر اور کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں سمیت صارفین نے ڈی جی پنجاب فو ڈاتھارٹی ،کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت اور مصنوعی دودھ بنانے والی مشینوں کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button