چوتھے بین الاضلاعی فیصل میموریل سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر، حافظ نعمان نے میدان مار لیا

0

جلالپور شریف میں چوتھے بین الاضلاعی فیصل میموریل سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، حافظ نعمان نے فائنل مقابلے کا میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف میں قائم فرینڈز سنوکر کلب انتظامیہ کی جانب سے بین الاضلاعی فیصل میموریل سنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے 70 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم بدلوٹ کے رہائشی حافظ نعمان اور نوید ساھی آف طور نے فائنل مقابلے میں پہنچ کر حافظ نعمان نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ۔

علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت فخر جلالپورشریف راجہ فاروق جنجوعہ رہنما پاکستان تحریک انصاف ،چوہدری محسن آف سپین جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے نمایا ں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کیے ،ٹورنا منٹ کمیٹی کی جانب سے پہلا انعام 30 ہزار روپے بمعہ ٹرافی دوسرا انعام 20 ہزار روپے بمعہ ٹرافی جبکہ تیسرا انعام اینڈرائیڈ موبائل بمعہ ٹرافی انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی راجہ فاروق جنجوعہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آبادہونے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں لہذٰا نوجوان نسل کیلئے ضروری ھے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.