دینہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 1520 مریضوں کا مفت علاج

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 1520مرد، خواتین مریضوں کا علاج اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، نیورو سرجن، آرتھو پیڈک سرجن، شوگر سپیشلسٹ، ہارٹ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل سرجن ڈاکٹرز شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری گزشتہ روز موضع نور پور سیتھی میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، نیورو سرجن، آرتھو پیڈک سرجن، شوگر سپیشلسٹ، ہارٹ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور جنرل سرجن ڈاکٹرز شامل تھے۔

کیمپ میں 1520مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دی گئیں اس بار کیمپ میں شوگر او ربلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور ادویات دی گئیں ، کیمپ کا افتتاح شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے بھائی ملک محمود اعوان نے کیا۔

بعدازاں امیر عبدالقدیر اعوان خود بھی کیمپ میں تشریف لائے، کیمپ کا دورہ کیا، بھائی ملک عبدالرقیب اعوان اور قائم مقام مجاز محترم محمدارشد نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ آخر میں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیااور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button