ضلع بھر میں 2019 کے دوران طلاق ، خانگی جھگڑوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا

0

جہلم: ضلع بھر میں 2019 کے دوران طلاق ، خانگی جھگڑوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ، سینکڑوں مقدمات دائرکیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں یکم جنوری سے رواں ماہ تک طلاق، خانگی جھگڑوں کے سینکڑوں مقدمات دائرکیے گئے جب کہ درجنوں خواتین نے طلاق حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 18سال سے 30 سال کے درمیان ہیں ،فیس بک ،واٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں۔

کچہریوں میں آکر کی جانے والی شادیاں 50 سے 70 فیصد ناکام ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس سال متعدد خواتین و لڑکیوں نے گھروں سے بھاگ کر دارالامان میں پناہ لی جب کہ فیملی عدالتوں میں طلاق، بچوں کی حوالگی، سامان جہیز کی واپسی اور حق مہرکے بھی سینکڑوں کیس زیر سماعت ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.