پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، معذور محنت کش کا گھر جل کر راکھ

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، معذور محنت کش کا گھر جل کر راکھ، آتشزدگی کا واقعہ شاٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، مکان کی چھت سمیت گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سروبہ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اختر عباس نایاب معذور محنت کش کا مکان جل کر راکھ ہو گیا، آتشزدگی کا واقعہ شاٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کے عملے کے ساتھ مل کے آگ پر قابو پایا۔

سماجی حلقوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اختر عباس ٹانگوں سے معذور ہونے کے باوجود محنت مزدوری سے اپنا گزار بسر کر رہا ہے، افسوسناک واقعہ سے اس کے گھر کا تمام سامان اور مکان جل گیا اس کی مالی معاونت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button