جہلم

ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے بیریئر لگانے کا منصوبہ تاجروں نے بے سود کردیا۔ خواجہ آصف جاوید

جہلم: مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے بیریئر لگانے کا منصوبہ تاجروں نے بے سود کردیا۔

ان خیالات کا اظہار سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ محمد آصف جاوید نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ محمد آصف جاوید نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری کے ساتھ جہلم کے تمام مصروف بازاروں کا دورہ کرکے تمام ناجائز تجاوزات ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ چنگ چی موٹر سائیکل رکشہ جات نے ابھی بازاروں کی طرف لگے بیریئر کو چھوڑ کر درمیانی چور راستوں سے شہر میں داخل ہونا شروع کردیا ہے جبکہ ہر دکان کے باہر پہلے سے ریڑھیاں اور ٹھیے لگے ہوئے ہیں جس سے ناصرف ٹریفک کا معمول خراب ہے بلکہ خواتین سمیت شہریوں کو چلنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

خواجہ محمد آصف جاوید نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو رام دین بازار، نیا بازار،راجہ بازار، ٹرنک بازار میں بیریئرز نصب کرکے ٹریفک پولیس کے ساتھ مشاورت کے بعد اس پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ یہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا بہترین اقدام ہے اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ سٹاف کا چل چلاؤ کا نظام ختم کرکے تمام ریڑھی بانوں کو رمضان بازار پر حفاظتی بند اور دھوبی گھاٹ میں منتقل کرنا ہوگا جبکہ دریا کے کنارے پارکنگ ویو بنا کر پارکنگ کا ٹھیکہ دیکر میونسپل کارپوریشن کے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button