جہلم

یونین کونسل مونن کے جنرل کونسلر چوہدری ندیم کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

جہلم: یوسی مونن کے جنرل کونسلر چوہدری ندیم کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری،صحافتی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ بھٹہ ٹھیکیدار چوہدری نعیم کی والدہ ،بھٹہ ٹھیکیدار و سابق کونسلر چوہدری محمد اسلم مرحوم کی زوجہ محترمہ،جبکہ چوہدری اخلاق آف چک بدو کی میمانی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چک بدو سے تعلق رکھنے والے یو سی مونن کے جنرل کونسلر چوہدری ندیم اور بھٹہ ٹھیکیدار چوہدری نعیم کی والدہ ماجدہ جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں گزشتہ رات دس بجے ان کے آبائی گاؤں چک بدو کی جنازہ گاہ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،معروف سیاسی و صحافتی شخصیت محمود مرزا جہلمی،چیئرمین یو سی مونن چوہدری ارشد ایڈووکیٹ،چوہدری غضنفر بیگ پور،چوہدری عامر حنیف،چوہدری بابر،چوہدری اصغر پھلائیاں،ڈاکٹر محمد مسلم،چوہدری عمران ودیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button