ڈومیلی

بڑاگواہ اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، معمولات زندگی بری طرح متاثر

ڈومیلی: تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے،بڑاگواہ گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،معمولات زندگی بری طرح متاثر، شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال۔

تفصیلات کے مطابق بڑاگواہ گردونواح میں کئی روز سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،معمولات زندگی بری طرح متاثر،کاروبار ٹھپ،عوام کا جینا مشکل ہوگیا،لوڈشیڈنگ 12گھنٹے سے تجاوز کرگئی،ایک گھنٹے کے بعدایک گھنٹہ بجلی بند،دن کو گرمی اور حبس نے عوام کے پسینے چھوڑادیئے،رات کو لگا تار کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہونے سے دن کو محنت مزدوری کرنے والے محنت کش رات کو اچھی نیند سے سونے کو ترس رہے ہوتے ہیں۔

سکولوں دوکانوں دفاتروں میں بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی ٹھپ ہوگئی ہے،عوام کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عوام کو ایسے تبدیل کریں گے کہ وہ سٹرکوں پر آجائے،یہ نعرہ صرف نعرہ ہی نظر آرہاہے،تبدیلی کئیں نظر نہیں آرہی ،سب کچھ الٹ ہی چل رہا ہے،بجلی پہلے آ نہیں رہی ساتھ اور مہنگی کردی گئی ہے،گیس بھی مہنگی ہوگئی۔

بجلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سمیت کسی وزیر یا نمائندے نے بجلی کے حوالے سے عوام کو آگاہ نہیں کیا ،باقی سب کے بیانات آرہے ہیں بجلی کے مسلے پر بھی بتایا جائے کیوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے،اگر لوڈ شیڈنگ پر قابونہ پایاگیا ہم کو مجبوراََ سٹرکوں پر آنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button