مسلم لیگ ن کے نوجوان کارکن ظہیر احمد کے دادا محمد ولی انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ ڈھوک جبہ کے رہائشی عبدالغفور ، رشید احمد برادران کے والد گرامی اور مسلم لیگ ن کے نوجوان کارکن ظہیر احمد کے دادا محمد ولی انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 95برس تھی ۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ مرحوم نے زندگی کے دوران جنگ عظیم دوم میں حصہ بھی لیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے قبرستان میں ادا کی گئی جس کی امامت مرحوم کے پوتے محمد زبیر ولد خلیل احمد نے کی ۔ نماز جنازہ میں عوام کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.