ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نیلامی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔

اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.